ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں ضرورت کی اٹھانوے فیصد دوائيں تیار ہورہی ہیں اور ایران اپنے میڈیکل ماہرین اور محققین کی کاوشوں سے علاقے میں سب سے زیادہ دوائيں بنانے والا ملک بن چکا ہے۔ آج ایرانی ماہرین کی کوششوں سے وہ دوائيں بھی ملک میں ہی تیار کی جارہی ہیں جنہیں تیارکرنے کی ٹیکنالوجی بعض ترقی یافتہ ملکوں کےپاس تھی، ایرانی ماہرین نےدواسازی کی جدید ترین ٹیکنالوجی حاصل کرکے میڈیکل شعبوں پر مغربی ملکوں کی اجارہ داری ختم کردی ہے۔
واضح رہے ایرانی محققین نے ملک میں ہرطرح کی ضرورت کی دوائيں تیار کرنے کے علاوہ بایو ٹیکنالوجی اور نانو ٹیکنالوجی سے بھی دوائيں تیار کی ہیں جو اس فیلڈ میں ایران کی پشیرفت کی غماز ہیں۔
درایں اثنا ایران میں پہلی مرتبہ بغیر بے ہوشی کے دماغ کا آپریش کیاگيا ہے۔ یہ آپریشن تہران کے سوپراسپیشیلیٹی اسپتال خآتم الانبیاء میں کیا گیا ہے۔ خآتم الانبیاء کے ذرائع کے مطابق بغیر بے ہوشی کے دماغ کا آپریشن کرنے کی ٹیکنالوجی صرف امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے پاس تھی لیکن ایران بھی اب ان پیشرفتہ ملکوں میں شامل ہوچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲